پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے اتارنے پر مقدمہ درج

Jan 04, 2026 | 23:39:PM
پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے اتارنے پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سڑک پر آویزاں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے اور فائرنگ کر کے ڈرانے دھمکانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ 
سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے اتارنے کے الزام میں فنکشنل لیگ کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما راشد شاہ کی آمد کے موقع  پر علاقہ مین سڑکوں پر آویزاں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور پینا فلیکس اتارن دیئے گئے۔ پیپلز پارٹی کے  سانگھڑ سٹی کے صدر نے اپنی پارٹی کے پرچم اور پینافلیکس اتارنے میں ملوث افراد کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ 

اس مقدمہ میں فنکشنل لیگ کے 13نامزد  افراد سمیت 40 کارکنوں کو جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی سانگھڑ سٹی کے صدر غلام حیدر پنھور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ناظر حسین نظامانی، ایم ایس ایف صدر محسن ہنگورو کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ دیگر ان کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب ہجوم نے پیپلزپارٹی کے پرچم اور پینا فلیکس پھاڑے اور اتار دیے جب کہ پرچم اور پینافلیکس اتارنے سے منع کرنے پر فائرنگ کی گئی۔