ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت

Jan 04, 2026 | 22:03:PM
ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کردی۔

میئر نیویارک نے صدرٹرمپ کو فون کرکے تحفظات سے آگاہ کردیا، کہا کسی خود مختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے جس سے نیویارک کے شہری بھی متاثر ہوں گے ،امریکی سینیٹر برنی سینڈرز بھی صدر ٹرمپ پر برس پڑے  کہا وینزویلا پر حملے کیلئے صدر ٹرمپ کا جواز وہی ہے جو پیوٹن یوکرین پر حملے کے دفاع میں پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :  صدر نکولس مدورو کو نیویارک کی جس جیل میں رکھا گیا، وہ کس وجہ سے بدنام ہے؟