وینزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی وزیرِ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ‘ بن چکا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ملک اب ’منشیات کی سمگلنگ کی جنت‘ نہ رہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے عوام کے لیے بہتر مستقبل چاہتا ہے اور یہ بھی کہ ملک کی تیل کی صنعت ایسی ہو جہاں دولت براہِ راست عوام تک پہنچے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کو یہ سب کس قانونی اختیار کے تحت کرنے کا حق حاصل ہے، تو انھوں نے جواب دیا کہ ’ہمارے پاس عدالت کے احکامات ہیں کیا عدالت قانونی اختیار نہیں ہے؟اس سوال پر کہ آیا امریکہ وینزویلا کو چلا رہا ہے، روبیو نے کہا کہ امریکہ ’اس سمت کو چلا رہا ہے جو معاملات کو آگے بڑھاتی ہے۔
روبیو نے صدر نیکولس مادورو کو ملک کا جائز صدر نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’ایسے شخص ہیں جن کے ساتھ ہم کام نہیں کر سکتے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر وینزویلا امریکہ کے پناہ گزینوں اور منشیات سمگلنگ سے متعلق خدشات کو دور نہیں کرتا تو امریکہ وہ تمام آپشنز استعمال کر سکتا ہے جو مادورو کی گرفتاری سے پہلے موجود تھے۔
روبیو کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ وینزویلا جانے والے یا وہاں سے نکلنے والے پابندی شدہ ٹینکرز کو امریکی عدالت کے احکامات کے تحت ضبط کر لیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ’میں اس بات کو کم نہیں کر سکتا کہ یہ ان کے مستقبل کے لیے کتنا تباہ کن ہے، روبیو نے زور دیا کہ متبادل صرف وہی ہے کہ وینیزویلا کی تیل کی صنعت عوام کو فائدہ پہنچائے۔
یہ بھی پڑھیں :چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا