ملک میں جو بڑا منصوبہ نظر آئے گا اس کے پیچھے ن لیگ کا نام ہوگا ؛رانا ثنا اللہ
پی ٹی آئی نے4 سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا،سوشل میڈیا پر گالی گلوچ بریگیڈ بنائی گئی اور اوئے توئے کا کلچر متعارف کروایا ؛مشیرِ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جو بھی بڑا منصوبہ نظر آئے گا اس کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کا نام ہوگا،ن لیگ کے دور میں ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سڑک اور گیس کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اور جو جائز کام ہے وہ ہر پاکستانی کا حق ہے جبکہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، انہوں نے بتایا کہ 29 کلو میٹر طویل سڑک کی منظوری دی گئی ہے جس سے آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والی اس سڑک پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سوئی گیس ملک میں ختم ہو رہی ہے جس کے باعث حکومت نے قطر سے گیس کا معاہدہ کیا ہے، آر ایل این جی سوئی گیس سے مہنگی ہے جس کی وجہ سے بل زیادہ آئیں گے تاہم آر ایل این جی اس گیس سلنڈر سے سستی ہے جو عوام استعمال کر رہے ہیں،30 دیہات میں سوئی گیس کے افتتاح کیے جائیں گے اور جنہوں نے ووٹ دیا یا نہیں دیا، سب سوئی گیس کنکشن لگوا سکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی انتقامی کارروائی کی جائے گی،فیصل آباد کے بڑے منصوبے جیسے چلڈرن ہسپتال اور یونیورسٹی ن لیگ کے ادوار میں بنے،انہوں نے کہا کہ دشمنی یا ذاتی عناد پر کارروائی نہیں کی جاتی تاہم معاشرے کے ناسوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، علاقہ غیر سے آنے والے آئس سمیت دیگر نشے پھیلانے والوں کے لیے کوئی رحم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے منصوبے آگے بڑھیں گے، کمیاں دور ہوتی جائیں گی، بچیوں کا کالج اسی سال مکمل ہوگا اور اپنا چھت سکیم آن لائن اپلائی کرنے سے ملتی ہے، بجلی اور گیس کے منصوبے مرکزی حکومت متعارف کروا رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ خان نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالوں میں کچھ بھی نہیں کروایا گیا، سوشل میڈیا پر گالی گلوچ بریگیڈ بنائی گئی اور اوئے توئے کا کلچر متعارف کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ایسا مقدمہ بنایا گیا جس کی سزا سزائے موت ہے، اگر سزا مل رہی ہے تو یہ مظلومیت نہیں بلکہ مکافات عمل ہے کیونکہ نفرت کا بیج بویا گیا۔
وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بھارت کی زبان بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں ڈیفالٹ کے دہانے سے نکل چکے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف ابھی سے کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ ان لوگوں کے خلاف کیس بنانے کا ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں،میرےخلاف درج مقدمے کا کوئی تک نہیں بنتا تھا،میرے خلاف ایسا مقدمہ بنا جس کی سزا سزائے موت ہے،یہ مکافات عمل ہے اگر سزا مل رہی ہے تو یہ مظلومیت نہیں ہے نفرت کا بیج بویا گیا۔
رانا ثنا اللہ کامزید کہنا تھا کہ خدمت ہمارا منشور ہے اور نواز شریف نے خدمت کی سیاست کا رواج ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں امن و امان بہتر ہوا اور مجرموں کے لیے ریاست کی طرف سے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : مٹیاری ؛ ہائی وے پر خوفناک حادثہ،تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا،خاتون سمیت 2 جاں بحق