پنجاب حکومت کا آئندہ سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤدلشادحسین )پنجاب حکومت نے آئندہ سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کابینہ نے سیلاب 2025 کے نقصانات کی بحالی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔
سیلابی نقصانات کے ازالے اوربہتری کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے سیلاب 2025 کے بعد بحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن بھی مقررکردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نےاقتصادی گورننس سسٹمزکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی
سیلابی نقصانات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر زور دینے کے علاوہ سیلابی نقصانات سے نمٹنے کیلئے محکمہ انہار کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔