وینزویلا میں عوامی حکومت کا وقت آگیا، ماریا کورینا

Jan 04, 2026 | 09:03:AM
وینزویلا میں عوامی حکومت کا وقت آگیا، ماریا کورینا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وینزویلا کی اپوزیشن سیاست دان اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا نے کہا ہے کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔

ماریا کورینا نے کہا کہ مدورو کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔

انٹرنیٹ پر وینزویلا کے عوام کے نام کھلے خط میں اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز کی ملک کے نئے لیڈر کے طور پر حمایت کا اعلان کیا، اور کہا کہ اب وینزویلا میں امن ہوگا، سیاسی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان نے معافی مانگ لی

وینزویلا کی اپوزیشن سیاست دان کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کے انتخابات میں حقیقی کامیابی گونزالیز نے حاصل کی تھی، انہیں فوری طور پر اپنی آئینی ذمے داری سنبھالنی چاہیے۔