وینزویلا کے گرفتار صدر مادوروسخت سیکیورٹی حصارمیں نیویارک منتقل 

Jan 04, 2026 | 08:59:AM
وینزویلا کے گرفتار صدر مادوروسخت سیکیورٹی حصارمیں نیویارک منتقل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو امریکا منتقل کر دیا گیا ۔
 کاراکاس میں گزشتہ روز ہونے والے امریکی حملے کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد مادورو نیویارک کے اسٹیورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی سرزمین پر پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک پہنچنے والا طیارہ امریکی محکمہ انصاف کی ملکیت اور رجسٹرڈ تھا،طیارے کی آمد کے وقت ٹارمک پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جیکٹس پہنے اہلکار موجود تھے۔
امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بوندی نے ہفتے کے روز اعلان کیاتھا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے خلاف نیویارک کے جنوبی ضلع میں وفاقی الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے،مادورو پر دہشت گردی کی سازش، کوکین امریکا درآمد کرنے کی منصوبہ بندی، مشین گنزاور تباہ کن آلات رکھنے، اور امریکا کے خلاف اسلحہ استعمال کرنے کی سازش جیسے انتہائی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تیار، کسی ملک کی کالونی نہیں بنیں گے: نائب صدر وینزویلا
اٹارنی جنرل پامیلا بوندی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ہےکہ نکولس مادورو کو امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں مکمل امریکی انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو نیویارک سٹی سے تقریباً 60 میل کے فاصلے پر اورنج کاؤنٹی میں واقع ہے وہاں سے مادورو کو فوری طور پر نیویارک کے ایک فوجی اڈے سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مادورو کی گرفتاری پر جنوبی فلوریڈا میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے افراد جشن منا رہے ہیں، جبکہ دارالحکومت کاراکاس میں بے چینی اور تشویش کی فضا برقرار ہے۔