خودمختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے: ظہران ممدانی

Jan 04, 2026 | 00:03:AM
خودمختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے: ظہران ممدانی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ انھیں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری اور ’نیویارک میں وفاقی تحویل میں ان کی مجوزہ قید‘ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلین، نیویارک کے وفاقی ادارے میٹروپولیٹن ڈٹینشن سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

تاہم میئر ممدانی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ طور پر کسی خودمختار ملک پر حملہ جنگی اقدام ہے اور وفاقی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریجیم چینج کی یہ کھلی کوشش صرف بیرونِ ملک اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ براہِ راست نیویارک کے عوام کو متاثر کرتی ہے جن میں وہ ہزاروں وینیزویلا کے باشندے بھی شامل ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے اور سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای