دہشتگردی کیخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے: امریکا نے واضح کر دیا

Jan 04, 2023 | 08:48:AM
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے
کیپشن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں، افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔