دبئی میں اسرائیلی چوروں کا دھاوا۔۔ مجرموں کو خصوصی رعایت۔۔قیمتی اشیا اڑانے پر علامتی جرمانہ

Jan 04, 2022 | 19:15:PM
موبائل، چوری، یہودی،
کیپشن: موبائل چوری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست  دبئی آنے والے اسرائیلی سیاحوں کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو دبئی ائیرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے 3 اسرائیلی چوری کرتے ہوئے پکڑےگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ پیر کو پیش آیا تھا، اسرائیل سے آنے والے تین سیاحوں نے ڈیوٹی فری شاپ سے  قیمتی شرا ب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری کئے تھے۔اسرائیل کی سفارتی مداخلت کے بعد دبئی حکام نے تینوں چور اسرائیلیوں کو علامتی جرمانہ لے کر رہا کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد متعدد سیاح منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار ہو چکے ہیں۔

تاہم اسرائیلی حکام کی مداخلت کے باعث اب تک کسی بھی اسرائیلی کو متحدہ عرب امارات میں سزا نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:بڑا انکشاف۔۔3000 ہزار سال پرانی ممی کے پیٹ میں سونا موجود