بڑا انکشاف۔۔3000 ہزار سال پرانی ممی کے پیٹ میں سونا موجود

Jan 04, 2022 | 18:16:PM
ہزاروں ،سال، پرانی، مصری، ممی
کیپشن: ہزاروں سال پرانی مصری ممی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بڑا انکشاف۔۔3000 ہزار سال پرانی ممی کے پیٹ میں سونا موجود

قاہرہ(24 نیوز)تین ہزار سال قدیم مصری ممی کے پیٹ میں سونا موجود ہونے سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1881 میں دریافت ہونے والی مصر کی 3 ہزار سال قدیم ممی کے پیٹ میں سوناموجود ہے، امنحتب اول کی اس ممی کی باقیات کا معمہ سائنس دانوں نے 33 سو برس بعد حل کر لیا ۔اس ممی کو دریافت کرنے کے بعد حال ہی میں کھولا گیا ہے، اس ممی کے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کرنے کے نتیجے میں یہ راز افشاں ہوا ہے۔ممی کے پیٹ میں سے سونا دریافت کرنے والے سائنس دانوں کا فرعون امنتحب اول کی ممی سے متعلق کہنا تھا کہ یہ ممی فراعنہ کے 18 ویں خاندان کے دوسرے حکمران کی ممی ہے، اس ممی کے پیٹ میں سونا بھرا ہوا تھا جسے اب دریافت کیا گیا ہے، یہ فرعون 1504 یا 1506 قبل مسیح میں مر گیا تھا۔