سپین اور پرتگال میں طوفان لیو کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، تعلیمی ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپین اور پرتگال میں طوفان لیو کی آمد کے پیش نظر مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ جبکہ دونوں ممالک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتگال کی حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کو مختلف حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سپین میں ایک ہفتہ قبل آنے والے طوفان کرسٹن کے اثرات تاحال برقرار ہیں۔ جس کے باعث متعدد علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ کھیت زیرآب آ گئے ہیں جبکہ سڑکیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
حکام کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:6 اور 7 فروری کی چھٹی کے بعدحکومت نے ایک اور تعطیل کا اعلان کردیا