کراچی: خاتون نے دوران سفر ٹرین میں بچی کو جنم دیا

Feb 04, 2026 | 18:41:PM
کراچی: خاتون نے دوران سفر ٹرین میں بچی کو جنم دیا
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ 

کراچی سے ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی کہ خاتون کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ 

ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی۔ 

ریلوے پولیس کے مطابق ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 5 ہزار کے نوٹ کا مستقبل کیا ہوگا؟گورنر سٹیٹ بینک نے بتادیا