پانچ ہزار کے نوٹ کا مستقبل طے ہو گیا، نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن منظورہوچکے، گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ ستیٹ بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ کے مستقبل کے متعلق بھی بتا دیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے بتایا ہے کہ 5 ہزار روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
جمیل احمد نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کا بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کی منظوری دے چکا ہے۔ اب وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کئے جائیں گے۔

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں آج سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خٓص طور سے مدعو کیا گیا تھا۔ گورنر جمیل احمد نے اہم مالیاتی امور پر سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کو بریفنگ دی۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ بہتر سیکیورٹی فیچرز اور رنگوں کی نئی سکیم پر مشتمل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ اب وفاقی حکومت کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری دینا ہے۔حکومت وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل درآمد کی مجاز ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ 5 ہزار روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیڈل بیورو آف ریوینیو کے چئیرمین بھی شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی بات کی گئی تومارکیٹ پربہت بڑا اثر ہوگا۔

سٹینڈنگ کمیٹی کے کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کمیٹی میں 5 ہزار روپے مالیت کے3جعلی نوٹ ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک کو دیئے تھے۔ اس معاملہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں نوٹ واپس کیے گئے۔ سلیم مانڈوی والا نے 75 روپے کے کرنسی نوٹ کے متعلق گورنر سٹیٹ بینک کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ 75 روپے والا کرنسی نوٹ تو مارکیٹ میں استعمال ہی نہیں ہوتا۔ ایسے نوٹ بنائیں جو مارکیٹ میں چلیں۔
سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ "پانڈا بانڈ " اس سال کی مارچ تک جاری کیا جائےگا۔ پانڈا بانڈ کے اجراء کے متعلق تیاری جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈر19ورلڈ کپ؛ آسٹریلین کیپٹن کی غیرمعمولی سینچری، ایک اوور میں1 چھکا،4 چوکے مار ڈالے
کمیٹی کے ایک رکن نے سوال کیا کہ کیا یو اے ای نے ایک ماہ کیلئے قرض رول اوور کیا ہے، اس سوال کے جواب میں اجلاس میں شریک سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، یہ مناسب سوال نہیں ہے۔