سہیل آفریدی کا کُرم متاثرین کیلئے امدادی رقم دگنی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کُرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
وسطی کُرم سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اندر متاثرین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی، وسطی کُرم متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائے گا، ضلع خیبر کی طرح کُرم میں بھی جلد از جلد بڑا جرگہ بلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محفوظ بسنت کیلئےریڈ زون پارکس میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا حکم
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔