محفوظ بسنت کیلئےریڈ زون پارکس میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کے حوالے سے ریڈ زون والے پارکس میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نےمحفوظ بسنت منانے کےحوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ریڈ زون میں واقع پارکس میں میڈیکل سہولت کیمپس قائم کرنےکاحکم دے دیا،عدالت نے بسنت کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جسٹس ملک اویس خالد نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران تمام متعلقہ فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزیدہزاروں روپے مہنگا،نئی فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں
عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔