محفوظ بسنت کیلئےاضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی ) آئی پنجاب راؤ عبد الکریم نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کیلئےاضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطا بق آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا کہ صرف رجسٹرڈپتنگ فروشوں کومنظورشدہ پتنگیں، ڈوریں فروخت کی اجازت ہے۔
لاہورپولیس بسنت کی حکومتی ایس اوپیزکی چیکنگ،عملدرآمدیقینی بنائے،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی، غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئیگا۔
صوبہ بھرمیں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرزیروٹالرنس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ، بچے نے ایسا کیاکیا؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھرمیں خلاف ورزی پر150مقدمات درج،157ملزمان گرفتار کیا گیا ۔
ملزمان سےغیرمنظورشدہ39ہزار667پتنگیں،248ڈورچرخیاں برآمد کی گئیں لاہورمیں غیرقانونی پتنگوں، ڈوروں کےکاروبارمیں ملوث67 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
7ہزار سے زائد پتنگیں اور 41 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں ۔