سانحہ گل پلازہ کو 19 روز گزر گئے، تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم )سانحہ گل پلازہ کو 19 روز گزر گئے،آگ دکان نمبر 193 میں بچے کی ماچس سے کھیلتے ہوئے لگی، تحقیقات میں ایک اور انکشاف سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جاری ہیں ،پہلی اور دوسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہ ہو سکی۔
سانحہ گل پلازہ میں 79 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اب تک 68 جاں بحق افراد کی میتیں اور باقیات ورثاء کے حوالے کی جاچکیں۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت پر لاہور کا موسم کیسا رہے گا ؟
ٹاور سے نمائش جانے والی گل پلازہ کی سڑک ہال ٹریفک کے لیے بند ہے ،گل پلازہ کی تحقیقات کے باعث ڈیمولیشن کا کام شروع نہیں ہو سکا ۔
حکام کے مطا بق جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی عمارت کو مسمار نہیں کیا جائے گا۔