پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند،افسران غائب،ملازمین پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لیے بندہوگئے۔
آج صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایس ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے ،ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا۔
اسٹیل ملز افسران کی موقع پر عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے،پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کے غائب ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ سوشل پروٹیکشن والٹ کیلئے مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ
پاسلو یونین نےاسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسٹیل ملز کے گیٹ فوری کھلوائے جائیں اور صورتحال کی وضاحت کی جائے ۔