برازیل میں زائرین کی بس کو حادثہ، 15 افراد ہلاک

Feb 04, 2026 | 10:20:AM
برازیل میں زائرین کی بس کو حادثہ، 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں مذہبی تقریب سے واپس آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ منگل کے روز ریاست الاگواس کے دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں بس ایک موڑ پر سڑک سے پھسل کر الٹ گئی۔
سرکاری بیان کے مطابق بس میں تقریباً ساٹھ افراد سوار تھے، حادثے کے وقت کچھ مسافر بس سے باہر جا گرے جبکہ متعدد افراد گاڑی کے نیچے دب گئے۔ 
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔
الاگواس کی علاقائی حکومت کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سات خواتین، پانچ مرد اور چار بچے شامل ہیں، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
برازیلین میڈیا کے مطابقبس ریاست سیارا میں منعقد ہونے والے مذہبی تہوار’’آور لیڈی آف کینڈیلاریا‘ ‘کی تقریبات سے واپس آ رہی تھی، یہ تہوار ہر سال دو فروری کو منایا جاتا ہے اور اس میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی حادثے کا شکار،14 جان سے گئے
حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فی الحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی، مقامی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئےیقین دلایا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔