انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ 

Feb 04, 2025 | 18:29:PM
انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.04 روپے سے کم ہوکر 278.96 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 280.91 روپے ،یورو 1.37 روپے اضافے سے 289.98 روپے کا ہوگیا۔
برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے کمی سے 346.02  روپے کا ہوگیا،یو اے ای درہم 76.50 روپے ، سعودی ریال74.75 روپے پر ہی برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب،عمرہ زائرین پریشان