شریف خاندان’ شیر ‘پر ٹھپہ نہیں لگا سکے گالیکن کیوں ؟حیران کن وجہ سامنے آ گئی 

Feb 04, 2024 | 19:31:PM
شریف خاندان’ شیر ‘پر ٹھپہ نہیں لگا سکے گالیکن کیوں ؟حیران کن وجہ سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل حنیف)ملک پر تین بار حکومت کرنے والی  جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کا سربراہ خاندان اس بار اپنی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کر پائیں گے ، اس کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  شریف خاندان عام انتخابات 2024 میں  اپنی جماعت کو ووٹ نہیں دے سکیں گے ،نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت تمام افراد اس بار شیر کے بجائے ’’عقاب ‘‘پر ٹھپہ لگائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان افراد سمیت شریف خاندان  کے تمام افراد کا ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور اس حلقے سے ن لیگ کا کوئی بھی امیدوار  الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ ن لیگ نے اس حلقے میں استحکام پاکستان پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے ۔ 

آئی پی پی کے رہنما عون چودھری این اے 128 میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں اس لیے نواز شریف سمیت پوری ن لیگ  اس بار عون چودھری کو ووٹ کاسٹ کرے گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات میں کتنے بیلٹ باکس استعمال ہوں گے؟