عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل کرلیا گیا، الیکشن کمیشن

Feb 04, 2024 | 19:20:PM
عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل کرلیا گیا، الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے۔

ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کیے جارہے ہیں اور ہر پولنگ بوتھ کیلئے 2 بیلٹ باکس فراہم کیے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔

دو پولنگ بوتھ پر 5 بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا، ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئے مانیٹرنگ سے متعلق اہم سنگ میل عبور

الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا، بیلٹ باکس پر 4 سیل لگائی جائیں گی اور ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا، ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2018ء میں 146.48 ملین روپے کے ضرورت سے زائد بیلٹ باکس خریدے گئے، اُس وقت 87 ہزار 77 بیلٹ باکس کی کمی تھی مگر 2 لاکھ 2 ہزار 239 بیلٹ باکس خرید لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق 48×40×46 سینٹی میٹر کا بیلٹ باکس ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جائے گا جسے اعلیٰ معیار کے پولی پروپیلین (Polypropylene) مواد سے بنایا گیا ہے۔