عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

Feb 04, 2024 | 19:28:PM
عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا
کیپشن: عرفان پٹھان اور اہلیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان کو اکثر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ نہیں دکھاتے،بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر عرفان پٹھان نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کر کے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں عرفان پٹھان پر کافی مرتبہ تصاویر میں اہلیہ کا چہرہ چھپانے پر تنقید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی