تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Feb 04, 2024 | 19:06:PM
تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک تا ہم بعد از دوپہر /شام کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اسی طرح خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد،بالاکوٹ اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے، اس دوران صبح کے اوقات سیالکوٹ،نارروال، لاہور، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر اوربہاولپور میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”ملک میرے حوالے کرو“ امیر جماعت اسلامی نے بڑا دعویٰ کردیا