احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی )برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کے ناموراداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا۔
ناموراداکار احسن خان کو انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی ہے،انہیں ایوارڈ شیلڈ برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پیش کی گئی،تقریب میں ممبران پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔
اداکار احسن خان نےاس موقع پر کہا کہ شوبز انڈسٹری کی خدمت جاری رکھوں گا،تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی مسلسل محنت، ان کی سماجی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی طویل جدوجہد اور عزم کا اعتراف ہے۔
شرکاء کااس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے اہم پیغام