مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی نے خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے اہم پیغام شیئرکردیا۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں ایک خاتون نے شادی اور بچوں کے حوالے سے معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 36 سال کی ہوں، شادی شدہ نہیں اور میرے بچے نہیں ہیں، اکثر لوگ کہتے ہیں،’’اوہ!‘‘۔
خاتون نے ریل میں مزیدکہا کہ بہت سی خواتین کو شاید یہ سننا ضروری ہے کہ اس مرحلے پر کسی چیز کا نہ ہونا بھی بالکل ٹھیک ہے، زندگی میں بہت سے لوگ شادی کر لیتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں جو خوبصورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ میری زندگی کا حصہ بھی بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت اکیلے رہ کر بہت بڑے اسباق سیکھے جا سکتے ہیں، اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی حیرت انگیز چیز کی طرف بڑھ رہے ہیں تو اپنے وقت کو خود کے ساتھ انجوائے کریں۔
مایا علی نے اپنے فالوورز کے ساتھ اس پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر اپنی زندگی کے سفر کا موازنہ کسی اور سے مت کریں، آپ کا وقت مختلف ہے، آپ کی کہانی مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارملی سائرس نے دوست میکس مورنڈو سے منگنی کرلی
واضح رہے کہ مایا علی نے کیریئر کا آغاز نیوزکاسٹراورویڈیو جوکی کے طور پر کیاتھاجس کے بعد 2012 میں ڈرامہ’’ درّ شہوار‘‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، وہ بعد میں ہٹ ڈراموں عون زارا، من مائل، دیارِ دل اور جو بچھڑ گئے کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نےطیفاان ٹربل اور پیرے ہٹ لو جیسی فلموںمیں بھی کام کیاہے۔