پاکستانیوں نے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس بارے میں سرچ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گوگل نے 2025 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے عنوانات کی فہرست جاری کردی جس میں سات مختلف کیٹیگریز نمایاں ہیں۔
گوگل کے مطابق یہ درجہ بندی سال بھر میں اربوں سوالات کی سب سے زیادہ ٹرینڈنگ سرچز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے،فہرست میں کرکٹ، کھلاڑی، مقامی خبریں، ٹیکنالوجی، ترکیبیں، گائیڈز اور ٹی وی ڈرامے شامل ہیں۔
کرکٹ؛
کرکٹ کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا سوال ’پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا‘ تھا۔
ٹاپ ٹین سرچز میں پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ، پاکستان بمقابلہ انڈیا، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، اور پاکستان بمقابلہ یو اے ای بھی شامل ہیں۔
ایتھلیٹس:
سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما رہے، اس کے بعد حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب، یاسر خان، کشت علی، سیف حسن، اور عبدالصمد شامل ہیں۔
مقامی خبریں:
زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات میں کراچی کا سیلاب، ایران، آسان بزنس کارڈ، دریائے چناب میں سیلاب، فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحان کے نتائج، کراچی بورڈ کے میٹرک امتحان کے نتائج، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمتیں، اور نویں جماعت کے امتحانات کی تاریخیں شامل تھیں۔
ٹیکنالوجی:
ٹیکنالوجی میں، "گوگل جیمنی” سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوع کے طور پر ابھرا، اس کے بعد تماشا، ڈیپ سیک، مائی کو، اون 4 ٹی، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، کلاڈ، آئی فون 17، گروک، اور نان فنجیبل ٹوکنز (این ایف ٹی) ہیں۔
ترکیبیں:
سینڈوچ کی ترکیبیں ترکیبوں کے زمرے میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں۔ دیگر مشہور تلاشوں میں فوڈ فیوژن، کوئنو ، آٹے کی ترکیبیں، ڈیسرٹ، مٹن ڈشز، آسان ترکیبیں، ٹوفو کی ترکیبیں، سوپ اور بیف کی ترکیبیں شامل تھیں۔
گائیڈ:
"کیسے کرنا ہے” کے زمرے میں سرفہرست سرچ کراچی ای چالان کو چیک کرنے کا طریقہ تھا،دوسرے اکثر تلاش کیے جانے والے موضوعات یہ تھے؛
انسٹاگرام پر پیغامات نہ بھیجنا، کار انشورنس، کریپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینا، جبلی طرز کی تصاویر بنانا، بہترین وکیل تلاش کرنا، ایپ کے ذریعے فون سے پرنٹ کرنا، اور بلاگ اپ لوڈ کرنا۔
ٹی وی ڈرامے:
ڈراموں میں اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل "شیر” پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد دیگر مقبول ڈرامے شامل ہیں۔