چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

Dec 04, 2025 | 15:32:PM
چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ سنکیانگ کے علاقے میں آیا جو ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے اور کرغزستان کی سرحد سے متصل ہے۔

 زلزلہ پر اکچی کاؤنٹی کے قریب آیا، جو کرغزستان سنکیانگ سرحد کے نواح میں واقع ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دوران ڈلیوری معروف ٹک ٹاکر  چل بسی

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی۔