سابق بلدیاتی نمائندوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)این اے 117 سے سابق بلدیاتی نمائندوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
یوسی 11 سے سابق کونسلر ملک زین اعوان ،سابق لیڈی کونسلر پروین ،سابق اقلیتی کونسلر عارف مسیح، یوتھ کونسلر رانا وقار،صدر انجمن تاجران اعجاز ہاشمی،میاں ارسلان، رانا لیاقت،حاجی محمد حسین کشمیری اور ساتھیوں نے جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود اور دیگر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اورآئی پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔
نائب صدر آئی پی پی پنجاب میاں جنید ذوالفقار، صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن،سینئر نائب صدر راوی ٹاؤن امجد رفیق اور صدر ویمن ونگ راوی ٹاؤن میڈم شگفتہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ختم ، ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور
میاں خالد محمود اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شامل ہونے والوں کوپارٹی پرچم پہنا کران کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
آئی پی پی میں شمولیت اختیارکرنےوالوں نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاکیاہے۔