قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ختم ، ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور 

 ہم کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے بیٹھے، ہماری ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے،وزیرخزانہ 

Dec 04, 2025 | 09:40:AM
قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ختم ، ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور 
کیپشن: وزیرخزانہ کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ ،کے پی کے اوردیگر شریک ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیااورآئندہ اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدرات ہونےوالے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے ،اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگ زیب نے اس موقع پر کہاکہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں  اورخدشات کا بہترین حل مکالمہ ہے،آج ہم کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے بیٹھے، ہماری ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن کی گود میں بیٹھ کے وطن دشمنی نہ کریں:علیمہ خان کے انٹرویو پر خواجہ آصف کا سخت ردعمل

قومی مالیاتی کمیشن کا اگلااجلاس جنوری 2026کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔