تیز رفتاری، 18 سالہ بھارتی وی لاگر حادثے میں جان کی بازی ہار گیا

Dec 04, 2025 | 15:26:PM
تیز رفتاری، 18 سالہ بھارتی وی لاگر حادثے میں جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر جان کی بازی ہار گیا۔

 پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر حادثے کے وقت موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پرنس موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا۔

 موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک حادثے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل

پولیس نے جان لیوا حادثے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان اپنی تیز رفتار بائیکنگ ویڈیوز کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول تھے۔

 انہوں نے ستمبر میں KTM Duke 390 خریدی تھی جسے اکثر اپنی ویڈیوز میں ’لیلیٰ‘ کے نام سے دکھاتے تھے۔