سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسک) حکومت پنجاب نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے قوانین پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں، جن میں بعض افراد نے یہاں تک دکھایا کہ وہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک نئی وائرل ویڈیو میں ایک شخص پولیس اہلکار کے سامنے ہیلمٹ پہن کر کھڑا نظر آ رہا ہے تاہم ہیلمٹ اس کے سر کے لیے چھوٹا ہے۔ ویڈیو میں شخص کہتا دکھائی دیتا ہے کہ ’جب میرے سر کے سائز کا ہیلمٹ ملتا ہی نہیں تو میں کیا کروں؟‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف فیاض شاہ نے لکھا کہ ’انکل نے قانون کو مشکل میں ڈال دیا ہے‘۔ زبیر علی خان لکھتے ہیں کہ اس مسئلے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟؎
موٹرسائیکل سوار ’انکل‘ نے ٹریفک نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ کہتے ہیں بتاؤ ۔ ۔ ۔ کیسے پہنوں ہیلمٹ؟ @asifbashirch @awaisReporter @awaiskiyani24 @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/jhn6thF7IB
— Media Talk (@mediatalk922) December 4, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ’انکل‘ نے ٹریفک نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہتے ہیں بتاؤ ہیلمٹ کیسے پہنوں؟
صارفین نے طنزاً کہا کہ ان انکل پر تو یہ قانون لاگو ہی نہیں ہوتا جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ بڑے سائز کے ہیلمٹ بھی ملتے ہیں بہانے نہ بنائیں۔