ڈھاکا میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں شدیدخوف وہراس

Dec 04, 2025 | 11:03:AM
ڈھاکا میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں شدیدخوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈھاکا اور اردگرد کے علاقوں میں جمعرات کی صبح دوبارہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جس کے نتیجے میں شہریوں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ 
بنگلہ دیش محکمہ موسمیات (BMD) کے مطابق زلزلہ صبح 6:14 بجے آیا۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شیب پور، نرسنگدی تھا، جو دارالحکومت کے ایگارگاؤں سیزمک مانیٹرنگ سینٹر سے قریباً 38 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
یورو میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق مرکز گزپور کے ٹونگی سے 33 کلومیٹر مشرق شمال مشرق اور نرسنگدی سے قریباً 3 کلومیٹر شمال میں، 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یہ زلزلہ حالیہ ہفتوں میں بنگلہ دیش میں ریکارڈ کیے گئے متعدد چھوٹے اور درمیانے زلزلوں کا تازہ واقعہ ہے، سب سے حالیہ زلزلہ 1 دسمبر کو منجن میانمار میں آیا تھا، جس کی شدت 4.9 تھی اور یہ چھوٹے علاقوں سمیت چٹا گونگ میں بھی محسوس ہوا،27 نومبر کو ڈھاکا میں ایک اور ہلکا زلزلہ 3.6 ریکٹر کی شدت کے ساتھ آیا، جس کا مرکز غوراشال، پلاش اپزائیلا، نرسنگدی تھا،اسی دن سلہٹ اور ٹیکناف میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے
حالیہ ہفتوں میں ڈھاکا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کی سرگرمی غیر معمولی طور پر زیادہ رہی ہے، 21 سے 22 نومبر کے دوران دارالحکومت اور قریبی اضلاع میں 31 گھنٹوں کے اندر 4 زلزلے آئے، جن میں سب سے شدید 5.7 ریکٹر کا زلزلہ مادھابدی، نرسنگدی کے قریب آیا، جس سے ملک بھر میں 10 ہلاکتیں اور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔