لوگ کورونا سے مر رہے ہیں‘پی ڈی ایم کو جلسوں کی پڑی‘فردوس عاشق

Dec 04, 2020 | 14:36:PM
لوگ کورونا سے مر رہے ہیں‘پی ڈی ایم کو جلسوں کی پڑی‘فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 670 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 55مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔صورتحال خطرناک ہے اور پی ڈی ایم کے مایوس عناصر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے لہٰذاعوام احتیاط کریں اور ماسک لازمی پہنیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19474 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے 3115 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے درپے ہے ۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہوا ہے اور آئندہ بھی برا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔