پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

Aug 04, 2026 | 23:06:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جبکہ ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی۔ 
 اوگرا نے پانچ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔


 نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔