شہری خبردار !الرجی کیلئے استعمال ہونے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الرجی کی دوا ‘ایریزائن 10 ایم جی’ (Erizine) کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ متاثرہ بیچ استعمال کرنے سے فوری طور پر رک جائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب نے منگل کے روز الرجی کی عام دوا ‘ایریزائن 10 ایم جی ٹیبلٹس’ کا ایک مخصوص بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا،یہ دوا عام طور پر الرجی کی علامات جیسے چھینکیں آنے، ناک بہنے اور آنکھوں میں خارش یا پانی آنے کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے جانچ کے بعد ایریزائن 10 ایم جی کے اس بیچ کو غیر معیاری قرار دیا، جس پر پراوینشل کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب نے دوا کو مارکیٹ سے فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔
پنجاب بھر کی تمام فارمیسیوں، میڈیکل سٹورز، ہول سیلرز اور ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوا کی فروخت اور تقسیم فوری طور پر روک دیں اور اپنے پاس موجود اسٹاک کا ریکارڈ متلقہ ڈرگ انسپکٹر کو جمع کروائیں۔
دوا تیار اور سپلائی کرنے والی کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مخصوص بیچ کو پورے ملک سے فوری طور پر واپس اٹھائے۔
پنجاب کی تمام ڈرگ فیلڈ فارمیشنز کو سخت نگرانی اور ڈرگز ایکٹ 1976ء اور ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دوا کی مکمل برآمدگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے تمام مریضوں اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایریزائن 10 ایم جی کا متاثرہ بیچ استعمال کرنے سے فوری طور پر رک جائیں، کیونکہ یہ غیر معیاری دوا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریدکے؛بارش کے پانی میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق