مریدکے؛بارش کے پانی میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق

Aug 04, 2026 | 15:46:PM
مریدکے؛بارش کے پانی میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زمان)مریدکے میں بارش کے پانی سے بھرے جوہڑ میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ مستقیم کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹ عبداللہ میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیاجب بچے بارش کے پانی سے جمع جوہڑ میں نہارہے تھے کہ پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث دونوں بچے ڈوب گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔