سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

Aug 04, 2026 | 18:02:PM
سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )سابق ممبر صوبائی اسمبلی(ایم پی اے) سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا،تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق واقعہ دو روز قبل مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے پیش آیا تھا،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آ رہے تھے،گاڑی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری تو ملزمان مشتعل ہو گئے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزنے مزید بتایا کہ ملزمان نے اشتعال میں آ کر ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کیا، حملے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹے اور گاڑی کو نقصان پہنچا،گرفتار ملزمان میں دانیال، جلال اور سلطان شامل ہیں۔ 

ترجمان  کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بشری بی بی کے فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت مل گئی