صدر زرداری کی میاں شہباز شریف سے ملاقات،میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد،صدرمملکت نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج وزیراعظم ہائس پہنچے اور انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی،صدر آصف علی زرداری نےوزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر کا میاں شاہد کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر