سنگین جرائم میں مطلوب  اشتہاری کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام ،لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار 

Aug 04, 2025 | 18:42:PM
سنگین جرائم میں مطلوب  اشتہاری کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام ،لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار 
کیپشن: گرفتار ملزم پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سنگین جرائم میں مطلوب  اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام  بنا دی گئی،لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ،این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم لاہورایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔

ملزم ارسلان اشرف نے ساؤتھ افریقہ فرار ہونے کی کوشش کی،گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ونڈو گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی مزید وکٹیں گر گئیں، اہم عہدیداران پیپلزپارٹی میں شامل