انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ، سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 282.72 روپے سے کم ہوکر 282.66 روپے پر بندہوا ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج پہلی بار 1 لاکھ 42 ہزار کی سطح پار کر گئی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 142000 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 285.25 روپے پر آگیا, اوپن مارکیٹ میں یورو 20 پیسے کمی کے بعد 330.30 روپے پر آگیا .
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 13 پیسے اضافے سے 378.90 روپے تک گرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 10 پیسے کم ہوکر 77.60 روپے کا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76 روپے پر ہی برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان