علی سیٹھی کی پیلی سکرٹ میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی سیٹھی کی پیلی سکرٹ میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
دنیا بھر میں مقبول ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ کے گلوکار علی سیٹھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے ’’برائیڈ گروم‘‘ کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر گانے کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ پیلے رنگ کی سکرٹ پہنے اور میک اپ میں دکھائی دے رہے ہیں، علی سیٹھی کے نئے گانے میں دلہن کے جذبات کو بیان کیا گیا ہے جو اپنے دولہا کے بارے میں سہیلیوں سے سوال کرتی ہے۔
علی سیٹھی کے اس انداز کو خواتین کے لباس سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:ساون آئے ساون جائے:اخلاق احمد کی مدھرآواز کاسحرہمیشہ رہے گا
سوشل میڈیا صارفین نے علی سیٹھی کے فیشن کو ’’عجیب‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی جنس پر بھی سوالات اُٹھائے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو کھلے عام ’’کوئیر‘‘ ظاہر کرتے ہیں اور کسی کے ساتھ تعلقات میں بھی ہیں۔