قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا، 32 نکاتی ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا، 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا, ایجنڈا کےمطابق پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025، موٹروہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل 2025 متعارف کرائے جائیں گے۔
وفاقی ترقیاتی ادارہ ترمیمی آرڈیننس 2025، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس 2025 پیش کئے جائیں گے۔
اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی, سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025، فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
مخبر کا تحفظ و نگران کمیشن ترمیمی بل 2025، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے, وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے مقررہ مدت میں منظور نہ ہونے پر مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں قومی شاہراہوں پر آرام گاہوں پر مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار