9 مئی واقعات پر اعجاز الحق بھی پھٹ پڑے،چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان 

Aug 04, 2023 | 21:57:PM
9 مئی واقعات پر اعجاز الحق بھی پھٹ پڑے،چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق بھی 9 مئی کے واقعات پر پھٹ پڑے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق نے کہاکہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، جس کی مثال نہیں ملتی،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج کیخلاف بات نہیں سن سکتے،ساری زندگی فوج کے ساتھ گزری ،میرے والد نے ملک کیلئے وردی میں جان کی قربانی دی۔
اعجاز الحق نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں،ان کا کہناتھا کہ انضمام کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کی دوبارہ تردید کررہاہوں،مسلم لیگ ضیا کا کسی جماعت میں انضمام نہیں ہوانہ خواہش ہے،آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ضیا شہید اپنے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی،ان کا مزیدکہناتھا کہ ملک کیلئے ہمیں یکجا ہوناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تیزہواﺅں کیساتھ گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: