اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کی ملاقات، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کے امور پر تبادلہ خیال

Aug 04, 2023 | 21:50:PM
اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کی ملاقات، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کی ملاقات
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کاو شوڈونگ نے ملاقات کی جس میں چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ 5 کے امور پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے نائب صدر کاو شوڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اٹامک انرجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ملاقات میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیپ ٹاپ،ٹیبلٹس کی درآمد پر پابندی کااعلان

وزیر خزانہ نے چینی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔