بھارت: بغیر لائسنس کے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس درآمد کرنے پر پابندی عائد

Aug 04, 2023 | 19:52:PM
بھارت: بغیر لائسنس کے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس درآمد کرنے پر پابندی عائد
کیپشن: بھارت: بغیر لائسنس کے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں لائسنس کے بغیر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بھارت میں بغیر لائسنس لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس درآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس پابندی سے ایپل، ڈیل اور سام سنگ جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دھچکا لگنے، شدید نقصان کا بھی سامنا کرنے اور مقامی مینوفیکچرنگ آلات و مصنوعات کو فروغ دینے کے قوی امکانات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی اچانک طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال داخل

بھارتی ٹی وی کے مطابق موجودہ قوانین کے مطابق کمپنیاں آزادی سے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس درآمد کر سکتی ہیں لیکن نئے قانون کے تحت کمپنیوں کو ایسا کرنے کیلئے پہلے حکومت سے لائسنس حاصل کرنا پڑے گا۔ قبل ازیں 2020 میں بھارت میں آنے والی ٹی وی کی کھیپ کیلئے ایسی ہی پابندی عائد کی گئی تھی۔ 

اس صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ لائسنس نظام کا مظلب ہے کہ ہر نئی آنے والی مصنوعات اور نئے ماڈل کیلئے لمبے عرصے تک انتظار کرنا وہ بھی تہواروں سے ٹھیک قبل جب عام طور پر تمام مصنوعات کی سیلز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

حکومتی نوٹیفیکیشن میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی بس مودی سرکار میڈ ان انڈیا منصوبے کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دے رہی ہے اور درآمدات سے اجتناب اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔