رمشا خان نے اداکاری چھوڑ دی؟

Aug 04, 2023 | 14:46:PM
 کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شادی ہوگئی تو پھر وہ ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔ جس پر اداکارہ نے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شادی ہوگئی تو پھر وہ ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔ جس پر اداکارہ نے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔

گزشتہ دو روز سے نجی نیوز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ویب سائٹس کی جانب سے رمشا خان کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا کہ جب ان سے انڈسٹری میں ان کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ خود کو ٹاپ رینکنگ اداکاروں میں شامل کریں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس میں لکھا تھا کہ رمشا خان کہتی ہیں کہ اگر اس دوران میری شادی ہو گئی تو میں شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیں گی۔ تاہم اب اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکاری نے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر کان نہ دھرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اُس پر یقین نہ کریں۔‘

مزید پڑھیں:  26 سالہ معروف ماڈل کار حادثے  میں  چل بسیں

یاد رہے کہ رمشا خان 2016 سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے اس دوران کئی نامور ڈراموں میں کام کیا جن میں ’عشقیہ‘، ’گھسی پٹی محبت‘، ’صنف آہن‘، ’ہم تم‘، ’کیسا ہے نصیباں‘ اور دیگر شامل ہیں۔

ڈراموں میں دل موہ لینے والی اداکاری کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے، رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ان کی پہلی فلم تھی۔