وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کاپولیس شہدا کی فیملیز کیلئے بڑا اعلان 

Aug 04, 2022 | 21:10:PM
پرویز الٰہی ، بڑا اعلان
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں پولیس شہداءکی فیملیز اوربچوں سے ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے یوم شہدائے پولیس پر شہداءکی فیملیز سے یکجہتی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداءکے بچوں کے ساتھ محبت کا اظہار کیااوران کے سرپر دست شفقت رکھا۔پولیس شہداءکی فیملیزاوربچوں نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بچوں کو اپنے پاس بلا کران کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداءکی فیملیز اوربچوں کولنچ پر مدعوکیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 18سال قبل پولیس لائن آیا تھا،آج دوسری بار پولیس لائن آیا ہوں،میں نے اس وقت پولیس کے لئے جو اعلانات کیے تھے،شہباز شریف نے ان پر کوئی عمل نہیں کیا۔
شہداءکی فیملیز کو جس کرب سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ وہی کرسکتی ہیں۔شہبازشریف نے صرف دکھاوے کا کام کیا اورٹوپی ڈرامہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاشہداءکی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان،ان کا کہناتھا کہ شہداءکی فیملیز کے بچوں کواچھے سکولوں میں مفت تعلیم دلائی جائے گی۔ کانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاو¿نس دیں گے۔لیڈیز پولیس کے لئے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا۔جو اعلانات کیے ہیں ان پر عملدر آمد کیلئے اگلے ہفتے فالو اپ میٹنگ کال کرلی ہے۔عید کے تہواروں پر شہداءکے خاندانوں اوربچوں پر گزرتی ہے اس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا۔شہداءکی فیملیز اوربچوں کوعید پر خصوصی کیش پیکیج دیا جائے گا۔شہداءکی فیملیز اوربچوں کی تکالیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں۔پولیس کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔پولیس کا فرض ہے کہ وہ اپنے ادارے کی عزت میں مزید اضافہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مبارکباد