پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مبارکباد

Aug 04, 2022 | 20:05:PM
تحریک انصاف رہنما، فیصل جاوید، عمران خان، نام ای سی ایل، مبارکباد،
کیپشن: فیصل جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مبارکباددے دی
الیکشن کمیشن کیخلاف  احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں فیصل جاوید نے کہاکہ ابھی ابھی خبر ملی ہے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، مبارک ہو ۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ عمران خان بہت خوش ہیں ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ قوم عمران خان کا اثاثہ ہے،فیصل جاوید نے کہاکہ ہمیں یہ سلطانی الیکشن کمیشن نا منظور ہے،انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف 8 فیصلے کئے ہیں،اس فیصلے میں کوئی غیر قانونی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی،ان کے فیصلے کے خلاف ہم کورٹ میں جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف نے چالیس ہزار ڈونرز کی لسٹ دی۔